منگل 14 اپریل 2026 - 18:09
دہلی میں چہلمِ رہبرِ شہید کے موقع پر عظیم فلاحی اقدام، بلڈ ڈونیشن و فری میڈیکل کیمپ؛ نمائندۂ ولی فقیہ ہند بھی شریک، خون کا عطیہ دیا

حوزہ/ نئی دہلی میں چہلمِ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے موقع پر اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام بلڈ ڈونیشن اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے 265 یونٹ خون عطیہ کیا اور انسانیت کی خدمت کی روشن مثال قائم کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی/ چہلمِ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں ایک بامقصد اور انسانیت نواز فلاحی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی کے زیرِ اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

چہلمِ رہبرِ شہید: دہلی میں عظیم فلاحی کیمپ، نمائندۂ ولی فقیہ ہند سمیت شرکاء کا خون عطیہ

یہ عظیم الشان پروگرام 12 اپریل 2026ء بروز اتوار ایران کلچر ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہا۔ اس دوران ہندوستانی و ایرانی اور ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی اور خدمتِ انسانیت کے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

دہلی میں چہلمِ رہبرِ شہید کے موقع پر عظیم فلاحی اقدام، بلڈ ڈونیشن و فری میڈیکل کیمپ؛ نمائندۂ ولی فقیہ ہند بھی شریک، خون کا عطیہ دیا

کیمپ میں عوام کو متنوع طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں رضاکارانہ خون کا عطیہ، ماہر ڈاکٹروں کی خدمات، مفت طبی معائنہ اور ضرورت مند مریضوں کے لیے بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی شامل تھی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد معاشرے میں صحت کے شعور کو فروغ دینا اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔

دہلی میں چہلمِ رہبرِ شہید کے موقع پر عظیم فلاحی اقدام، بلڈ ڈونیشن و فری میڈیکل کیمپ؛ نمائندۂ ولی فقیہ ہند بھی شریک، خون کا عطیہ دیا

اس موقع پر دہلی کے ہاسپیٹلوں میں بھارتی مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کیا گیا، جو ڈاکٹر سمیّر کمار (ڈائریکٹر، روٹری بلڈ سینٹر) کی نگرانی میں روٹری دہلی کیپیٹل چیریٹیبل بلڈ سینٹر کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

دہلی میں چہلمِ رہبرِ شہید کے موقع پر عظیم فلاحی اقدام، بلڈ ڈونیشن و فری میڈیکل کیمپ؛ نمائندۂ ولی فقیہ ہند بھی شریک، خون کا عطیہ دیا

تقریب میں ہندوستان میں رہبرِ انقلاب اسلامی کے نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی، کلچر کونسلر ڈاکٹر فرید عصر اور سفارتِ جمہوری اسلامی ایران کے دیگر نمائندگان نے بھی خون کا عطیہ دے کر انسان دوستی کا عملی پیغام پیش کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 265 یونٹ خون عطیہ کیا گیا، اور 200 مریضوں کا معائنہ کیا و دوا دی گئی مزید 50 لوگوں کی ریپورٹ (آزمائش)کی گی، جو ایک قابلِ قدر اور متاثر کن کارنامہ ہے۔

منتظمین کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد محض ایک رسمی تقریب کا انعقاد نہیں، بلکہ انسانیت کی حقیقی خدمت اور ضرورت مند مریضوں کی فوری مدد فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے فلاحی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خون کے عطیے کے ذریعے انسانی جانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

دہلی میں چہلمِ رہبرِ شہید کے موقع پر عظیم فلاحی اقدام، بلڈ ڈونیشن و فری میڈیکل کیمپ؛ نمائندۂ ولی فقیہ ہند بھی شریک، خون کا عطیہ دیا

میڈیکل کیمپ میں اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹروں، جن میں ڈاکٹر اشرف حسین، ڈاکٹر عالم، ڈاکٹر کساء، ڈاکٹر معظمہ ترابی، ڈاکٹر مبین اصغر، ڈاکٹر غیور الحسن، ڈاکٹر محسن نقوی، عون علی (لیب ڈائریکٹر) اور محمد ہاشم (لیب منیجر) شامل تھے، نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔

اختتام پر ٹرسٹ کے صدر مولانا سید رضی حیدر زیدی نے نمائندے ولی فقیہ ہند ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی، ڈاکٹر فرید عصر اور دیگر معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خود خون کا عطیہ دے کر اس مہم کو تقویت بخشی۔ انہوں نے تمام ڈاکٹروں، طبی عملے اور ٹرسٹ کے اراکین جن میں حاجی ذوالفقار باقر، معظم علی زیدی، مولانا ذیشان حیدر رجیٹوی، سید عباس زیدی اور محمد حیدر زیدی شامل ہیں کی خدمات کو بھی سراہا۔

دہلی میں چہلمِ رہبرِ شہید کے موقع پر عظیم فلاحی اقدام، بلڈ ڈونیشن و فری میڈیکل کیمپ؛ نمائندۂ ولی فقیہ ہند بھی شریک، خون کا عطیہ دیا

واضح رہے کہ یہ فلاحی اقدام اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی مسلسل سماجی و طبی خدمات کا ایک روشن مظہر ہے، جو عرصۂ دراز سے خدمتِ خلق کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف ایک بامعنی خراجِ عقیدت ثابت ہوا بلکہ انسانیت، ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کی ایک روشن مثال بھی پیش کر گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha